0
Saturday 26 Jun 2021 23:52

عراق، حشد الشعبی کی پہلی باضابطہ پریڈ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کیجانب سے اپنے 17ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے صوبہ دیالی میں پہلی باضابطہ پریڈ منعقد کی گئی جسمیں وزیراعظم مصطفی الکاظمی سمیت ملکی اعلی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ عرب ای مجلے موازین کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے پر عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف 13 جون 2014ء کے روز تشکیل پانے والی عراقی عوامی مزاحمتی فورس الحشد الشعبی کی اولین باضابطہ فوجی پریڈ، صوبہ دیالی میں واقع شہید ابو منتظر المحمداوی چھاؤنی میں وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی آمد پر شروع ہوئی جس میں حشد الشعبی کی پیدل فوج سمیت تمام بریگیڈز نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کی اولین پریڈ میں نہتی عراقی عوام کا دفاع کرنے والے تمام کمانڈروں، اعلی سطحی حکومتی عہدیداروں اور شہداء کے خاندانوں سمیت متعدد دینی، ثقافتی و اجتماعی شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فوجی پریڈ کی خاص بات اس میں شریک عمامہ، صلیب اور ایزدی ثقافتی لباسوں میں ملبوس مختلف ادیان، مذاہب و اقوام پر مشتمل حشد الشعبی کی کمانڈ فورس تھی جس کی اس پریڈ میں شرکت کا پیغام "عراقی اکثریت کے ساتھ ساتھ تمام ملکی اقلیتوں کی جانب سے بھی حشد الشعبی کی مکمل حمایت کا اعلان" ہے۔
خبر کا کوڈ : 940250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش