QR CodeQR Code

علامہ رمضان توقیر کا دورہ پاراچنار

8 Jul 2021 00:33

علامہ عابد الحسینی کیساتھ ملاقات کے دوران شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نے علامہ یوسف حسین جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا حصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ بعدازاں دونوں شخصیات کے مابین ملکی اور ضلع کرم کے موجودہ حالات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر نے پاراچنار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں سپریم لیڈر تحریک حسینی علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی اور سابق صدر اور چیئرمین مذاکراتی کمیٹی تحریک حسینی پاراچنار مرحوم الحاج علامہ شیخ یوسف حسین جعفری کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ رمضان توقیر نے علامہ یوسف حسین جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا حصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ بعدازاں دونوں شخصیات کے مابین ملکی اور ضلع کرم کے موجودہ حالات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صدر تحریک حسینی پاراچنار مولانا عابد حسین جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 942171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/942171/1/علامہ-رمضان-توقیر-کا-دورہ-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org