QR CodeQR Code

قادر مندوخیل کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

8 Jul 2021 06:28

بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، سبط اصغر زیدی،کلیم رضا اور وسیم عباس کے علاوہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری کے پیش امام مولانا سید عامر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی اور آنے والے محرم الحرام میں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار قادر خان مندوخیل نے حسینی نگر بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین، کارکنان اور علاقائی معززین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دستبردار ہونیوالے امیدوار علامہ مبشر حسن، ڈویژنل رہنما میر تقی ظفر، سبط اصغر زیدی، ڈسٹرکٹ ویسٹ و کیماڑی کے سیکریٹری جنرل کلیم رضا اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیم عباس کے علاوہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری کے پیش امام مولانا سید عامر زیدی، علاقائی ٹرسٹیز علی علوانی، سرور حسین، اختر عباس موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی اور آنے والے محرم الحرام میں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 942204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/942204/1/قادر-مندوخیل-کی-ایم-ڈبلیو-رہنماؤں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org