QR CodeQR Code

کوئٹہ، شہداء کے بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم

17 Jul 2021 01:40

بکرا پروجیکٹ 2021ء کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے، تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں شہداء کی فیملیز کیلئے بکرا منڈی لگائی گئی، جس میں شہداء کے کمسن اطفال میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ کوئٹہ میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات کی زد میں ہزاروں گھروں کے چراغ بج گئے، جن میں کئی ایسے لوگ تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔ ان شہداء کے بچے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کا موقع نہیں ملتا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بکرا پروجیکٹ 2021ء کے تحت ملک بھر میں شہداء کے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے، تاکہ وہ عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ بکرا پروجیکٹ کا مقصد شہداء کے بچوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/943817/1/کوئٹہ-شہداء-کے-بچوں-میں-قربانی-جانور-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org