0
Sunday 18 Jul 2021 18:00

مقبوضہ کشمیر، ضلع بڈگام میں منشیات مخالف ریلی

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن نے آج ضلع بڈگام سے مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری تک منشیات و خودکشی کے رجحان کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں مہمان خصوصی کے طور پر سماجی تنظیم آٹھواس کے چیئرمین رؤوف الٰہی بھی موجود تھے۔ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال اور خودکشی کے رجحانات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے کہا کہ دودہ پھتری ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں کشمیر کے چاروں طرف سے لوگ روزانہ کی بنیادوں پر سیر کرتے ہیں اور اس جگہ کو ریلی کے لئے منتخب کرنا وادی کشمیر کے کونے کونے تک لوگوں کو پیغام دنیا تھا۔ منشیات مخالف ریلی میں رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے شرکت کی اور شیعہ و سنی دانشوروں نے ایک ساتھ نماز جماعت ادا کرکے اتحاد و اخوت کا پیغام بھی دیا۔ اس دوران شیخ فردوس نے رؤوف الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف اٹھواس فاؤنڈیشن کا رول بھی قابل ستائش ہے۔
خبر کا کوڈ : 944037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش