QR CodeQR Code

قم، مولانا آفتاب حیدری کی کتاب کی تقریب رونمائی

22 Jul 2021 23:31

قلت وقت کے باعث حاضرین کتاب کے بارے میں مفصل گفتگو نہ کرسکے، تاہم نذر حافی صاحب کو سب حاضرین کی نیابت میں گفتگو کرنے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران علمی و تحقیقی کاموں کے بحران اور راہ حل کیساتھ ساتھ فاضل مصنف کی ہمت کی داد بھی دی اور کتاب کی افادیت پر روشنی بھی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ آج مورخہ 23 جولائی بروز جمعرات کو موسسہ شہید عارف حسینی قم میں مولانا آفتاب حیدری صاحب کی کتاب "شیعیان ایالت خیبر پختونخواہ در تیر رس ابر قدرتھا، چالش ھا و راھکارھا" کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تلاوت کا آغاز مولانا اصغر علی حیدری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ نظامت کے فرائض موسسہ عارف حسینی کے مدیر منظور حسین حیدری نے انجام دیئے۔ کتاب کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے فاضل مصنف نے کتاب کی اہمیت، منابع، شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت پر بحث کی. اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے یہ تقاضا کیا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنے اپنے علاقے کے اہم مسائل اور خصوصاً اہل تشیع کے مسائل اور حل کے بارے میں کم از کم ایک ایک تحقیقی و علمی کتاب ضرور لکھیں۔

ان کی گفتگو کے بعد حاضرین نے روش تحقیق، کتاب کے محتویٰ اور کتاب لکھنے کے حوالے سے متعدد سوالات کئے۔ قلت وقت کے باعث حاضرین کتاب کے بارے میں مفصل گفتگو نہ کرسکے، تاہم نذر حافی صاحب کو سب حاضرین کی نیابت میں گفتگو کرنے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران علمی و تحقیقی کاموں کے بحران اور راہ حل کے ساتھ ساتھ فاضل مصنف کی ہمت کی داد بھی دی اور کتاب کی افادیت پر روشنی بھی ڈالی۔ نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا، جس کی سعادت مولانا حسن حسرت صاحب نے حاصل کی۔


خبر کا کوڈ: 944665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/944665/1/قم-مولانا-آفتاب-حیدری-کی-کتاب-تقریب-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org