0
Sunday 25 Jul 2021 21:20

لاہور، نہج البلاغہ کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مرکز افکار اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مرکز شادمان لاہور میں نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلام امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، نہج البلاغہ فصاحت و بلاغت اور سیاست اسلامی کے اسلوب کا خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ کے مفاہیم عقائد تخلیق کائنات فصاحت و بلاغت معاشرتی طرز زندگی اور مثالی اسلامی معاشرہ قائم کرنے کیلئے گرانقدر رہنمائی دیتا ہے، نہج البلاغہ کو اخ القرآن یعنی قرآن کا بھائی قرار دیا گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نہج البلاغہ خلیفة المسلمین شیر خدا حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے صحیح السند خطبات، خطوط اور زریں اقوال کا مجموعہ ہے، فصاحت و بلاغت اور عربی ادب کا عظیم شاہکار ہے، جس میں تفسیر قرآن، خالص توحید، اخلاقیات، معاشیات، حقوق بشر اور اسلامی سیاست کے رہنما اصول اور کامیاب زندگی کے بہترین اصول بیان ہوئے ہیں، اس کے علاوہ مخلوقات خدا کی خلقت کا فلسفہ اور اقوام عالم کے عروج و زوال کے اسباب کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 945060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش