QR CodeQR Code

پبی، برسی شہید میاں راشد حسین

25 Jul 2021 23:50

اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ پبی میں منائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور راشد شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ پبی میں منائی گئی، برسی کی تقریب میں شدید گرمی کے باوجود لوگوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید میاں راشد حسین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ راشد شہید فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں محمد زبیر اور تبسم شمس کتوزئی نے میاں راشد حسین شہید کی شہادت اور انکے نام سے منسوب غیر سرکاری ادارے راشد شہید فاونڈیشن کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خصوصی خطاب میاں افتخار حسین نے کیا، تقریب کے اختتام پر انہوں نے میاں راشد حسین کے مزار اور اس کے اگلے دن دھماکے میں شہید ہونے والے تمام لوگوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر انکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 945084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/945084/1/پبی-برسی-شہید-میاں-راشد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org