QR CodeQR Code

کراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس

26 Jul 2021 23:04

اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا کراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ ناصر عباس جعفری نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، مرکزی صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نقی نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن علامہ کامران حیدر عابدی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، اسکاؤٹ رابطہ کونسل کے سردار حسین، صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی، غفران مجتبیٰ، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری شامل تھے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، علامہ ملک غلام عباس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ میثم جعفری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں شہر قائد کے نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، خطباء، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا، مختلف شیعہ تنظیمات، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ماتمی انجموں و سنگتوں کے عہدیداران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹس گروپس، مختلف نوحہ و منقبت خواں حضرات خصوصاً ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف شاعر اہل بیت ظفر عباس ظفر، شبر رضا، رضی حیدر رضوی، حسن صغیر عابدی سمیت مختلف مذہبی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ دفاع عزاداری کانفرنس کے آخر میں پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/945255/1/کراچی-میں-دفاع-عزاداری-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org