0
Tuesday 27 Jul 2021 00:33

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عزاداری کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اوکاڑہ میں عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ہمدانی اور ضلع بھر کے نمائندہ اکابرین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں ضلع بھر کے جلوسوں کے لائسنسداران، بانیان مجالس، علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور ماتمی و نوحہ خواں حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، آئین اور قانون کی سربلندی ہی امن کی ضمانت فراہم کر سکتی ہے۔ کانفرنس کے آخر میں قراردادیں پیش کی گئیں اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 945279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش