QR CodeQR Code

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں شیعہ علماء کا اجتماع

28 Jul 2021 14:55

اسلام آباد میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ سے علماء کرام کا اہم اجتماع ہوا، جس میں عزاداری کے فروغ اور تحفظ کیلئے علمائے کرام نے تجاویز پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ سید ریاض حسین نجفی اور مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر نامور علماء کرام و خطباء عظام کا ایک اہم اجتماع جامعۃ الکوثر میں منعقد ہوا۔ علمائے کرام نے عزاداری کے فروغ اور تحفظ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اجتماع کے اختتام پر اعلامیہ پیش کیا گیا، جس کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور اس میں بسنے والے مختلف مسالک و مذاہب کے پیروکاروں میں باہمی اُلفت و وحدت کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ بے گناہ مومنین کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/945585/1/جامعۃ-الکوثر-اسلام-آباد-میں-شیعہ-علماء-کا-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org