0
Thursday 29 Jul 2021 17:51

لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں جشن غدیر

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہائوس لاہور میں جشن غدیر منایا گیا۔ جشن غدیر سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پورا عالم اسلام آج غدیر کی خوشیاں منا رہا ہے۔ آج کا دن اسلام کی تکمیل کا روز ہے۔ جشن غدیر کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 945783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش