QR CodeQR Code

قم، سندھی زبان میں ایک کتاب کے ترجمے کی تقریب رونمائی

31 Jul 2021 06:30

جشن میں جناب وقار علی مطھری صاحب نے مولا کی شان میں منفرد انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کے دوران متعدد علمائے کرام نے جشن غدیر اور کتاب و ترجمے کے موضوع پر گفتگو کی، جسکی تصویری رپورٹ بھی پیش خدمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ موسسئہ شہید الحسینی قم میں 29 جولائی بروز جمعرات عید الاکبر عید سعید غدیر کے روز ایک جشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر استاد نجم الدین طبسی کی کتاب امام مہدی (ع) در کلام امام رضا کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی. یاد رہے کہ سندھی زبان میں ترجمے کی سعادت جناب مولانا آفتاب اتحادی صاحب نے حاصل کی ہے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض مولانا منظور حسین حیدری نے انجام دیئے اور محمد حسین نوری صاحب نے کلام الہیٰ سے اس بابرکت محفل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جشن میں جناب وقار علی مطھری صاحب نے مولا کی شان میں منفرد انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کے دوران متعدد علمائے کرام نے جشن غدیر اور کتاب و ترجمے کے موضوع پر گفتگو کی، جس کی تصویری رپورٹ بھی پیش خدمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 946114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/946114/1/قم-سندھی-زبان-میں-ایک-کتاب-کے-ترجمے-کی-تقریب-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org