QR CodeQR Code

قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت

1 Aug 2021 21:43

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ اور قومی مشاورتی اجلاس کے منتظم علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں کئی پہلوؤں سے تفرقہ ایجاد کر کے اشتعال کو ہوا دی جا رہی ہے، اختلاف رائے کا ہونا بُرا نہیں لیکن دشمن اختلاف کو عداوتوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقی کے تحت لاہور میں تاریخی اور اہم قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداریٔ امت منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام، زعماء عظام اور تمام وفاق ہائے مدارس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ قومی مشاورتی اجلاس کا مقصد وطنِ عزیز میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تفرقہ انگیز عوامل میں تشویش ناک اضافے کے تدارک کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا تعین کرنا شامل تھا، تاکہ تمام مکاتبِ فکر ہم آواز اور ہمقدم  ہو کر فرقہ واریت کے عفریت کیخلاف عوامی بیداری پیدا کریں اور اس زہرِ قاتل کے تریاق کی خاطر عملی اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 946278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/946278/1/قومی-مشاورتی-اجلاس-برائے-بیداری-امت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org