QR CodeQR Code

راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام قرآن و اہلبیت کانفرنس

2 Aug 2021 13:46

لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے قرآن و اہل بیت کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی پر گذشتہ روز لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک بھر میں عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، عزاداران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجالس عزاء میں شریک ہوں اور عزاداری کے خلاف کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 946390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/946390/1/راولپنڈی-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-قرآن-اہلبیت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org