QR CodeQR Code

جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت عزاداری کانفرنس

7 Aug 2021 06:01

کراچی کے نشتر پارک میں منعقدہ کانفرنس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی سمیت بڑی تعداد میں شیعہ علماء و ذاکرین و مقامی رہنما بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد سے قبل جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا، کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی۔ کانفرنس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ رضی حیدر زیدی سمیت بڑی تعداد میں شیعہ علماء و ذاکرین و رہنما بھی شریک تھے۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، مرکزی تنظیم عزا، ہیئت آئمہ مساجد، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن سادات امروہہ، خوجہ اثناء عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی ایشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، اسکاؤٹس کے نمائندگان، مرکزی مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز اور مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات نے بھرپور شرکت کی اور عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 947145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/947145/1/جعفریہ-الائنس-پاکستان-کے-تحت-عزاداری-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org