QR CodeQR Code

لاہور، عالمی یوم علی اصغر کی تقریب

13 Aug 2021 16:40

ماوں نے اپنے بچوں کو سبز لباس پہنا رکھے تھے جبکہ بچوں کے ماتھے پر لبیک یا امام زماںؑ درج تھا اور خواتین نے اپنے بچوں کو راہ امام زماںؑ میں قربان کرنے کا عہد کیا۔ ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ علی اصغر کربلا کے وہ عظیم شہید ہیں جنہوں نے اپنی ننھی مسکراہٹ سے یزیدیت کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے معصوم بچوں کو صراط علی اصغر پر چلائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا گیا۔ اس حوالے سے قومی مرکز شادمان، امام بارگاہ پیر شبیر شاہ علی رضا آباد سمیت مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ امام بارگاہ پیر شبیر شاہ علی رضا آباد میں چھ ماہ سے تین سال تک کی عمر کے بچوں اور ان کی ماوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی شرکاء کا استقبال کنیزان حضرت زہراء نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد رکن پنجاب اسمبلی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے شریک خواتین سے عہد لیا اور نونہالوں کو امام رضا علیہ السلام کے حرم سے آئے مخصوص لباس دیئے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 948372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/948372/1/لاہور-عالمی-یوم-علی-اصغر-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org