QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم آزادی کی پریڈ

14 Aug 2021 12:33

جامعہ کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے پریڈ کی اور قومی پرچم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امسال محرم الحرام کی وجہ سے جشن آزادی انتہائی سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی علامہ سید جواد نقوی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ نے سیاہ لباس پہن کر پریڈ میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے دیگر علاقوں کی طرح جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جامعہ کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے پریڈ کی اور قومی پرچم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ امسال محرم الحرام کی وجہ سے جشن آزادی انتہائی سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں بھی علامہ سید جواد نقوی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ نے سیاہ لباس پہن کر پریڈ میں شرکت کی۔ طلبہ نے اس موقع پر لبیک یاحسین اور پاکستان زندہ باد کے شعار بلند کئے۔


خبر کا کوڈ: 948537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/948537/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-یوم-ا-زادی-کی-پریڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org