QR CodeQR Code

اسلام آباد میں عالمی یوم علی اصغر (ع) کی تقریب

14 Aug 2021 12:54

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا, جسکے بعد مصائب پڑھے گئے، ماوں نے ننھے بچوں کو ہاتھوں پر اٹھا کر عہد کیا کہ انکے بچے وقت کے امام علیہ السلام کی نصرت اور فوج میں شامل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران، عراق سمیت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم علی اصغر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی امام بارگاہ جامعہ امام الصادق میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کی تقریب ہوئی، جس میں مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو لائیں، پروگرام کی شرکاء کا استقبال کنیزان حضرت زہراء نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مصائب پڑھے گئے، ماوں نے ننھے بچوں کو ہاتھوں پر اٹھا کر عہد کیا کہ ان کے بچے وقت کے امام علیہ السلام کی نصرت اور فوج میں شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 948543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/948543/1/اسلام-ا-باد-میں-عالمی-یوم-علی-اصغر-ع-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org