QR CodeQR Code

راولپنڈی میں عاشورہ جلوس

19 Aug 2021 23:33

علامہ محمد امین شہیدی نے نماز پڑھائی، اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کی جانب ساونڈ سسٹم اٹھانے اور ماتمی دستے پر پابندی لگانے جیسے عمل کی سخت مذمت کی اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔


ام ٹائمز۔ ملک بھر میں عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے، راولپنڈی کا مرکزی جلوس ذوالجناح و علم امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوا جو روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس فورا چوک پہنچا جہاں آئی ایس او کے زیراہتمام نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، علامہ محمد امین شہیدی نے نماز پڑھائی، اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کی جانب ساونڈ سسٹم اٹھانے اور ماتمی دستے پر پابندی لگانے جیسے عمل کی سخت مذمت کی اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی بھی مذمت کی اور ذمہ داران کو سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 949343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/949343/1/راولپنڈی-میں-عاشورہ-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org