QR CodeQR Code

بہاولنگر دھماکہ، زخمیوں کی عیادت

27 Aug 2021 13:16

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک وفد نے سانحہ عاشور بہاولنگر کے زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک وفد نے سانحہ عاشور بہاولنگر کے زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وفد نے دھماکہ متاثرین کو ایس یو سی کے سربراہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ سید محمد تقی نقوی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں سانحہ عاشور کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں صبر و استقامت اور جرأت پر سلام پیش کیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی اور ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے صورتحال معلوم کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد میں مولانا غلام شبیر حیدری، مولانا محمد افضل جعفری، مولانا علی سجاد نقوی (فرزند علامہ سید محمد تقی نقوی)، مولانا ڈاکٹر تجمل عباس مہدی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 950649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/950649/1/بہاولنگر-دھماکہ-زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org