0
Thursday 9 Sep 2021 20:44

آیت الله سید محمد سعید الحکیم کی مجلس ترحیم

اسلام ٹائمز۔ مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم (رضوان الله علیہ) کے ایصال ثواب کے لئے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل دو روز مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے صدر، اراکین اور ضلع کے مختلف علاقوں سے علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس ترحیم سے اپنے خطاب میں بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد شعبانی نے خاندان آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم (رحمۃ الله علیہ) کے دینی خدمات اور مکتب تشیع کے بقاء کے لئے دی گئی قربانیوں کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے جانکاری دی جن میں مرجع کبیر مرحوم مغفور آیت الله العظمی سید محسن الحکیم (رضوان الله علیہ) سے لے کر خود مرحوم مغفور آیت الله العظمی سید محمد سعید الحکیم (رحمتہ الله علیہ) کے زندان میں دوران قید انجام دئے گئے دینی خدمات اور خاندان حکیم کے گزرے شہداء کے خدمات شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 952675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش