QR CodeQR Code

برسی شہید علامہ دیدار علی جلبانی

7 Sep 2021 21:58

کراچی میں برسی سے خطاب میں علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان، مجاہد عالم دین تھے، شہید علامہ دیدار جلبانی کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے شہید ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ شہید سرفراز علی بنگش کی 9ویں برسی کے موقع پر خانوادہ شہداء اور ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جامع مسجد حسینی ایوب گوٹھ اسکیم 33 کراچی میں منعقدہ مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس ترحیم میں اہل علاقہ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور پیش نماز مسجد محبان مصطفیٰ گلشن معمار علامہ مختار احمد امامی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور علامہ رجب علی بنگش سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان، مجاہد عالم دین تھے، شہید علامہ دیدار جلبانی کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا، ان کی برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 952679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/952679/1/برسی-شہید-علامہ-دیدار-علی-جلبانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org