0
Monday 13 Sep 2021 10:26

گلگت، یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین کانفرنس دادی جواری پارک گلگت میں منعقد ہوئی۔ یوم حسین کے پروگرام میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما، عمائدین سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے معرف شعراء کرام عزیز الرحمان ملنگی، جبران حسین سمیت دیگر شعراء نے امام عالی مقام کی شان میں عقدت کے پھول نچھاور کئے۔ یوم حسین کی تقریب میں صوبائی وزراء، کمشنر گلگت ریجن، ڈی سی، ایس ایس پی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ یوم حسینؑ کی تقریب میں مقامی انتظامیہ، پولیس، ضلع کونسل گلگت، میونسپل کمیٹی و دیگر اداروں کے اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 953551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش