1
Monday 13 Sep 2021 22:20

سکردو، ''حسین سب کا کانفرنس'' (۱)

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • کانفرنس کے مہمان خصوصی سینیٹر سینٹر گردیب سنگھ

    کانفرنس کے مہمان خصوصی سینیٹر سینٹر گردیب سنگھ

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • معروف منقبت خواں معظم علی مرزا کلام پیش کرتے ہوئے

    معروف منقبت خواں معظم علی مرزا کلام پیش کرتے ہوئے

  • سابق صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان خطاب کرتے ہوئے

    سابق صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان خطاب کرتے ہوئے

  • سکردو میں

    سکردو میں

  • کانفرنس سے معروف کالم نگار مظہر برلاس خطاب کر رہے ہیں

    کانفرنس سے معروف کالم نگار مظہر برلاس خطاب کر رہے ہیں

  • سکردو میں

    سکردو میں

اسلام ٹائمز۔ بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام 28 واں عظیم الشان اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب کانفرنس بعنوان ''حسین سب کا'' سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر گردیب سنگھ تھے جبکہ نامور عالم دین و مذہبی سکالر و امیر متحدہ جمیت اہل حدیث پاکستان و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر سید ضیا اللہ شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گردیب سنگھ نے کہا کہ بلتستان کا امن پوری دنیا کے لیے مثالی ہے۔ یہاں کے لوگوں کے مابین روادی اور اخوت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ مذاہب کے مابین اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ میں سکردو سے امن اور محبت کا پیغام لے کر جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حسین ع کی ذات تمام عالم اسلام کے لیے بہترین مثال ہے۔ امام عالی مقام نے حق و صداقت اور انسانیت کو ہمیشہ کے لیے سرخرو کر دیا۔

صدر محفل ڈاکٹر علامہ ضیا اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام کی فضلیت پوری انسانیت پر عیاں ہے۔ امام عالی مقام پوری انسانیت کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دی، ہمیں مشترکات پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ْآپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک ہونے کی ضرورت ہے، دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، ہمیں ایک ہوکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے،  آئیں دشمن کو بتائیں کہ ہم ایک ہیں، ہمارے مابین کوئی اختلاف نہی،ں حسین (ع) عظمت کا عظیم پہلو ہے، ہمارا دین ایک، قرآن ایک مرکز ایک، ہدف ایک ہے، حسنیت اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پنڈت بھگت لال نے کہا کہ حسین درس انسانیت ہے، حسین پوری دنیا کے مذاہب کی مشترکہ میراث ہیں۔ حسین (ع) سے درس انسانیت لینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 953657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش