0
Monday 13 Sep 2021 22:51

سکردو، ''حسین سب کا کانفرنس'' (۲)

اسلام ٹائمز۔ بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام 28 واں عظیم الشان اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب کانفرنس بعنوان ''حسین سب کا'' سکردو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر گردیب سنگھ تھے جبکہ نامور عالم دین و مذہبی سکالر و امیر متحدہ جمیت اہل حدیث پاکستان و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر سید ضیا اللہ شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گردیب سنگھ نے کہا کہ بلتستان کا امن پوری دنیا کے لیے مثالی ہے۔ یہاں کے لوگوں کے مابین روادی اور اخوت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ مذاہب کے مابین اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ میں سکردو سے امن اور محبت کا پیغام لے کر جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حسین ع کی ذات تمام عالم اسلام کے لیے بہترین مثال ہے۔ امام عالی مقام نے حق و صداقت اور انسانیت کو ہمیشہ کے لیے سرخرو کر دیا۔ نامور عالم دین شیخ، جواد، حافظی نے کہا کہ بلتستان کا مثالی امن علماء کی مرہون منت ہے۔ یہاں تمام مسالک پیار و محبت سے رہتے ہیں۔ تقریب سے مولانا محسن علی، حاجی اکبر تابان، مولانا علی نادم، اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر رضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ وطن عزیز کے نامور نعت خوان و منقبت خواں سید اسد شاہ نے بارگاہ امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ میر اسلم حسین سحر اور جاوید جیدی نے تقریب کی نظامت کی۔
خبر کا کوڈ : 953661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش