QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کا ظہرانہ

14 Sep 2021 01:21

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے بعد بہترین انتظامات کرنے اور مختلف حوالوں سے کردار ادا کرنے پر سرکاری محکموں و تمام مکاتب فکر کے عمائدین سے اظہار تشکر کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسینؑ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے بعد بہترین انتظامات کرنے اور مختلف حوالوں سے کردار ادا کرنے پر سرکاری محکموں و تمام مکاتب فکر کے عمائدین سے اظہار تشکر کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی طرف سے کوٹلی امام حسینؑ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد یحییٰ اخونزادہ تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر مخدوم مرید کاظم شاہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی مظہر جمیل علیزئی، اسسٹنٹ کمشنر محسن صلاح الدین، اہل سنت عالم دین صاحبزادہ عابد فاروقی، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر قیضار خان میانخیل، سابق تحصیل ناظم مخدوم الطاف شاہ، انعام الحق غزنی خیل، امان الحق غزنی خیل، حاجی بشیر خان بلوچ، ملک ماجد دھپ، سردار شفقت اللہ خان بلوچ، سید سجاد حسین شیرازی، سید انصار زیدی، علامہ محمد حنیف رکنوی، سمیت تھلہ دوران و دیگر مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 953683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/953683/1/ڈی-ا-ئی-خان-علامہ-رمضان-توقیر-کا-ظہرانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org