QR CodeQR Code

پاراچنار، تعزیتی ریفرنس

15 Sep 2021 00:50

پریس کلب میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی، سیلاب محسود، عظمت علی خان، علی بنی عرف موسیٰ، رضا حسین اور یوسف حسین کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی، سیلاب محسود، عظمت علی خان، علی بنی عرف موسیٰ، رضا حسین اور یوسف حسین کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاراچنار کے صحافیوں کیساتھ ضلع کرم کے گرامی قدر مشران تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، انجمن حسینیہ کے رکن قربان علی، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جمیل کاظمی، تحریک تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، حاجی رؤف حسین، پی پی پی کے رہنما حاجی جمیل حسین، سماجی رہنما رمضان علی پراچہ، میجر ریٹائرڈ محمد حبیب اور مرحوم صحافیوں کے ورثا نے شرکت کی۔ تعزیتی پروگرام میں مقررین نے مرحوم صحافیوں کی زندگیوں اور ان کی صحافتی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 953874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/953874/1/پاراچنار-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org