QR CodeQR Code

باب العلم فاونڈیشن کے زیراہتمام سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد

15 Sep 2021 14:42

لاہور میں باب العلم فاونڈیشن کے زیراہتمام سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد محرم الحرام کے دوسرے عشرہ سے جاری ہے، جو اربعین امام حُسین علیہ السلام کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ مجالس عزاء سے معروف علماء کرام خطاب کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باب العلم فاونڈیشن لاہور کے زیراہتمام حسب سابق امسال بھی پچسیویں مجالس عزاء کا انعقاد محرم الحرام کے دوسرے عشرہ سے جاری ہے۔ مجالس عزاء سے مولانا سید سبطین علی نقوی، مولانا مرزا حسین صابری، مولانا سید زکی باقری، مولانا مصطفیٰ زیدی، مولانا سید نصرت بخاری اور مولانا سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا، جبکہ مولانا شیخ سخاوت علی قمی اور مولانا محمد علی فضل دیگر مجالس عزا سے خطاب کریں گے۔ گذشتہ شب جامعۃ المنتظر میں مجلس عزاء کے بعد نوحہ خواں علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی اور ماتم داری کی گئی۔ مجالس عزا کا انعقاد جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور اور قومی مرکز شاہ جمال میں ہوتا ہے، جس میں مومنین کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/953977/1/باب-العلم-فاونڈیشن-کے-زیراہتمام-سالانہ-مجالس-عزاء-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org