QR CodeQR Code

مجلس عزاء بسلسلہ شہادت سیدہ سکینہؑ کا انعقاد

17 Sep 2021 14:31

راولپنڈی میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام مجلس عزا سے علامہ امین شہیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی اور ماتم داری کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام امام بارگاہ یادگار حسین، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں مجلس عزاء بسلسلہ شہادت سکینہ بنت الحسین (ع) کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزاء سے علامہ امین شہیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ مجلس عزا کے بعد  معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی اور ماتم داری کی گئی۔ دوران مجلس سبیل حضرت علی اصغر (ع) کا بندوبست کیا گیا اور بک سٹال و رجسٹریشن ڈیسک بھی لگایا گیا۔ مجلس کی محافظت کے فرائض امامیہ اسکاوٹس نے سرانجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 954313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/954313/1/مجلس-عزاء-بسلسلہ-شہادت-سیدہ-سکینہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org