QR CodeQR Code

"میرا دین مصطفوی میرا مسلک حسین" تقریری مقابلہ(2)

18 Sep 2021 11:54

مقابلے میں مختلف یونیوسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، کمپٹیشن میں اردو، انگلش اور سرائیکی 3 زبانوں میں "میرا دین مصطفوی میرا مسلک حسین" کے موضوع پر مقابلہ ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 30 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ساوتھ پنجاب آرٹس سوسائٹی کی جانب سے ملتان پریس کلب میں آل پنجاب ٹرائیکنگولر کنٹسٹ "حسین سب کا حسین رب کا" کے نام سے انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب بھر کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ٹرائینگلولر کنٹسٹ میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے ثقافت ندیم قریشی، محمد مختیار زیدی، صدر ساوتھ پنجاب آرٹ سوسائٹی سید فیضان زیدی اور چیئرمین پاکستان رائٹنگ ونگ قاری محمد عبداللہ سمیت مختلف یونیوسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، کمپٹیشن میں اردو، انگلش اور سرائیکی 3 زبانوں میں "میرا دین مصطفوی میرا مسلک حسین" کے موضوع پر مقابلہ ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 30 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی، تقریب میں ججز کے فرائض پروفیسر ضیاء مصطفیٰ، وائزہ عمران اور محمد فلک شیر نے ادا کیے، تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن ایمپریل لا کالج گجرانوالہ سے طلحہ ملک، دوسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور سے سید کمال احمد اور تیسری پوزیشن بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے ذیشان اشقاق نے لی، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 954423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/954423/1/میرا-دین-مصطفوی-مسلک-حسین-تقریری-مقابلہ-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org