QR CodeQR Code

کوئٹہ میں دو روزہ علمی سیمینار کا انعقاد

19 Sep 2021 23:50

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ سید احمد کاظمی نے "نیو ورلڈ آرڈر" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور حاضرین کو دشمن کے سازشوں سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دو روزہ علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے ڈاکٹر علامہ سید احمد کاظمی نے خطاب کیا۔ سیمینار میں مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کے سربراہ علامہ محمد کاظم بہشتی سمیت مرد اور خواتین کثیر تعداد میں شریک تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ سید احمد کاظمی نے "نیو ورلڈ آرڈر" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی اور حاضرین کو دشمن کے سازشوں سے آگاہ کیا۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ کس طرح دشمن قوتیں نیو ورلڈ آرڈر پر کام کر رہی ہیں اور اسے مسلط کرنے کی کاششوں میں مصروف ہیں۔ سیمینار کے آخر میں حاضرین نے موضوع کے حوالے سے اپنے سوالات پوچھے، جن کے جوابات سیمینار کے مقرر ڈاکٹر علامہ سید احمد کاظمی نے دیئے۔


خبر کا کوڈ: 954691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/954691/1/کوئٹہ-میں-دو-روزہ-علمی-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org