QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں یوم حسینؑ

21 Sep 2021 23:30

یوم حسینؑ سے اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ واقعہ کربلا کی روح یہ ہے کہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے، حسینیت ایک فکر ایک وژن کا نام ہے، حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی بقاء اور احیاء کے لئے اپنی جان نثار کرکے ایثار و قربانی کی ایک عظیم تاریخ کربلا کے میدان میں رقم کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کی جانب سے امام حسینؑ محور اتحاد کے عنوان سے سالانہ یوم حسینؑ پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں منعقد کیا گیا۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جبکہ اس موقع پر مولانا غلام عباس وزیری، مولانا حافظ حیدر نقوی، مفتی ارشاد احمد سعیدی، مفتی عمیر محمود صدیقی، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، مذہبی اسکالر نشاط زہرا عابدی اور پاسٹر سہیل بشیر سمیت نامور علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ مختلف نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم حسینؑ میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ یوم حسینؑ کے آخر میں ڈاکٹر مظفر حسین رضوی نے سلام آخر پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 955071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/955071/1/جامعہ-کراچی-میں-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org