QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا اسکاوٹس کیمپ

21 Sep 2021 23:37

کیمپ میں پشاور ڈویژن بھر سے اراکین، علماء اور سینئرز شریک ہوئے، شرکاءِ کیمپ کے لیے دینی دروس، دعا و مناجات سے بھری ہوئی محافل، جسمانی تربیت و تعلیمی گائیڈنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سکلز کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ ڈویژنل اسکاوٹس کیمپ بعنوان ’’سفیران کربلا‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پشاور ڈویژن بھر سے اراکین، علماء اور سینئرز شریک ہوئے، شرکاءِ کیمپ کے لیے دینی دروس، دعا و مناجات سے بھری ہوئی محافل، جسمانی تربیت و تعلیمی گائیڈنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سکلز کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکاوٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔ سالانہ ڈویژنل اسکاؤٹس کیمپ میں نئے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ سید تصور حمزہ سال 2021/22 منتخب ہوئے۔ سابق مرکزی انسٹرکٹر امامیہ چیف اسکاوٹس محمد عباس، مرکزی انسٹرکٹر جہانزیب حسین، سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری اور سابقہ ڈویژنل صدر کاشف حسین نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 955074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/955074/1/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کا-اسکاوٹس-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org