QR CodeQR Code

اسلام آباد، علماء و ذاکرین کانفرنس

23 Sep 2021 16:46

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے مکتب تشیع کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور باہمی اتحاد و وحدت سے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا عزم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع عزاداری و تحفظ حقوق مکتب تشیع کیلئے اسلام آباد میں قومی علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں علامہ شیخ محسن علی نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین، علامہ ساجد علی نقوی، علامہ راجا ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ شہنشاہ نقوی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین اور علامہ گلفام ہاشمی سمیت ملک بھر سے علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شر کت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس علماء امامیہ، شیعہ وفاق المدارس، امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت تمام قومی و ملی تنظیمیں، پلیٹ فارمز، مدارس دینیہ کے طلاب و اساتذہ، ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت، ذاکرین کے وفود اور نمایاں علماء و شخصیات بھی شریک تھیں۔ کانفرنس میں مقررین نے مکتب تشیع کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور باہمی اتحاد و وحدت سے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا عزم کیا۔


 


خبر کا کوڈ: 955375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/955375/1/اسلام-آباد-علماء-ذاکرین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org