QR CodeQR Code

متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

24 Sep 2021 13:06

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں پیغام پاکستان کی روشنی میں بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے عنوان سے تمام مکتبہ ہائے فکر کے جید علماء و مشائخ نے اظہار خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پیغام پاکستان کی روشنی میں بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے عنوان سے تمام مکتبہ ہائے فکر کے جید علماu و مشائخ نے اظہار خیال کیا۔ کانفرنس متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان اسلام آباد کے روح رواں سید ضیاu اللہ شاہ بخاری کی جانب سے منعقد کی گئی۔ جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، علامہ عارف حسین واحدی، پیر ہارون گیلانی، پیر نقیب الرحمن، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ناصر عباس شیرازی، علامہ حسن ظفر نقوی اور ثاقب اکبر سمیت دیگر علماء کرام و مشائخ نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ایک بہترین دستاویز ہے، اسے قومی اور علاقائی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے۔ چہلم کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے پیغام پاکستان کی روشنی میں تشکیل دیئے گئے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 955476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/955476/1/متحدہ-جمعیت-اہلحدیث-کے-زیراہتمام-پیغام-پاکستان-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org