QR CodeQR Code

پشاور، مجلس ترحیم، علامہ حسن زادہ عاملی

27 Sep 2021 19:40

حضرت علامہ حسن زادہ عاملی کی رحلت پر جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ہذا میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے باوفا ساتھی حضرت علامہ حسن زادہ عاملی کی رحلت پر جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ہذا میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کیا، اور مرحوم کی اسلام کیلئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ علامہ عابد شاکری نے کہا کہ ہم تمام عالم اسلام و خاص طور علامہ حسن زادہ عاملی سے کسب فیض کرنے والے علماء و طلاب کرام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید جمیل حسن شیرازی اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 956028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/956028/1/پشاور-مجلس-ترحیم-علامہ-حسن-زادہ-عاملی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org