اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی طرح لاہور میں اربعین واک میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ واک کے بڑے بڑے قافلے ملتان روڈ، یتیم خانہ چوک، مسلم ٹاون موڑ اور بھلہ سٹاپ پر نظر آئے۔ لاہور کے گرد و نواح سے بھی عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران جلوس نماز ظہرین کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ زیارت اربعین کی بھی تلاوت کی گئی۔ نماز باجمت کے دوران اہلسنت عزادار بھی نماز میں شریک تھے۔ ادارہ التنزیل کی جانب سے لاہور میں پانچ مقامات پر موکب لگائے گئے تھے۔ عزاداروں کیلئے نیاز سبیل کا وسیع انتطام تھا۔