0
Wednesday 6 Oct 2021 22:50

ڈی آئی خان، پی پی پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور 17000 سرکاری ملازمین کو بر طرف کرنے اور عوامی مشکلات دور کرنے میں حکومتی ناکامی کے خلاف عوامی قوت کا مظاہرہ کیا۔ شہر میں کے مختلف علاقوں سے ریلیاں اور جلوس حق نواز پارک میں پہنچنا شروع ہوئے۔ 11 بجے دن پیپلز پارٹی کے ترانوں، پینا فلیکس، پلے کارڈز، پارٹی پرچم اور گو نیازی گو  کے نعروں کے شور میں احتجاجی ریلی حقنواز پارک سے برآمد ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوگلہ پر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس جلوس میں 17000 برطرف ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ حاجی امان الحق خان غزنی خیل، ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ و متوقع امیدوار برائے ایم پی اے سٹی ون سید سجاد شیرازی، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی، ایم پی اے سٹی ٹو احمد کریم خان کنڈی، ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنما انعام خان تاجو خیل، ضلعی جنرل سیکرٹری نورنگ خان گنڈہ پور نے کی جبکہ خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 957516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش