QR CodeQR Code

پشاور یونیورسٹی میں یوم حسینؑ

7 Oct 2021 00:31

آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور کے آغا خان آڈیٹوریم ہال میں یوم حسین علیہ السلام بعنوان "حسین محور وحدت" کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور کے آغا خان آڈیٹوریم ہال میں یوم حسین علیہ السلام بعنوان "حسین محور وحدت" کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ عابد حسین شاکری، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، ثقلین مہدوی، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد اور دیگر مقررین نے کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے معرکہ عظیم میں امت رسول (ص) کو جذبہ وحدت کا درس دیا کہ رسول اکرم (ص) کی امت کو وحدت کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ آج اتحاد و اتفاق کے علمبردار و پیامبر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/957531/1/پشاور-یونیورسٹی-میں-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org