QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں جلوسہائے عزاء

7 Oct 2021 20:32

یوم وصال نبی اکرم اور شہادت امام حسن (ع) کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جلوس عزاء۔


اسلام ٹائمز۔ یوم وصال نبی اکرم (ص) اور یوم شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰ (ع) کی مناسبت سے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر حسب عمل قدیم خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی عظیم الشان جلوسہائے عزاء نکالے گئے۔ کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جلوس عزاء میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ یوم وصال نبی اکرم (ص) و شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ  (ع) کی مناسبت سے اپنے پیغام میں علماء کرام نے حضور سرور کائنات (ص) کی دنیای ظاہری سے عالم بقاء کی طرف منتقلی اور فلسفہ حیات نبی (ص) کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی رحلت اور آپ (ص) کا حیات ہونا دونوں واضح حقیقتیں ہیں۔ حضرت امام حسن المجتبیٰ (ع) کے کردار و عمل کو اخوت اسلامی اور اتحاد ملت کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اہلبیت نبوی میں حضرت امام  حسن (ع) کی شریف النفسی اور سخاوت و کرم فرمائی ہر لحاظ سے منفرد اور ہر جہت سے لامثال تھی۔ عزاداران دن بھر کرگل کے خمینی ٹاور کے احاطے میں سینہ زنی کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 957656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/957656/1/مقبوضہ-کشمیر-میں-جلوسہائے-عزاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org