QR CodeQR Code

لاہور، دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس

9 Oct 2021 20:21

دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کا بھی اتنا ہی اہم کردار ہے، ہمیں اپنے پیارے آقا ﷺ کی ناموس کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیر اہتمام ہونیوالی 36ویں سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسائل کے حل کیلئے اسلام کی روشن تعلیمات سے رہنمائی لی جائے، عشق رسول ﷺ کے نام پر جلاﺅ، گھیراﺅ اور حکومتی اداروں کو نقصان پہنچانے کی اسلام میں ہرگز اجازت نہیں، اسلام کسی بھی دوسرے فرد کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا، رواداری و برداشت کا فروغ وقت کی اہم ضروت ہے۔ محافل میلاد کو محض رسم نہ بنایا جائے بلکہ اس کے ذریعے مکمل اخلاقی و روحانی تربیت کا سامان مہیا کیا جانا چاہیے۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ لاہور کی سالانہ کانفرنس کی صدارت سابق رکن صوبائی اسمبلی و ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ سمیت سیاست و دیگر شعبوں کی اہم خواتین شخصیات، 50 سے زائد اداروں کی ناظمات سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 957949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/957949/1/لاہور-دارالعلوم-سراجیہ-نعیمیہ-کے-زیر-اہتمام-سیرت-النبیﷺ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org