1
Sunday 10 Oct 2021 21:49

آئی ایس او کراچی ڈویژن کا تیسرا اجلاسِ عمومی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے رواں سال کے تیسرے اجلاسِ عمومی کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں کیا گیا۔ اجلاس میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر زاہد حسین، اراکینِ ذیلی نظارت فرخ سجاد، سید کاظم، ڈویژنل صدر حسن عسکری، ڈویژنل کابینہ سمیت کراچی کے تمام یونٹ صدور اور انکی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ مہینوں کی کارکردگی اور سہ ماہی پلاننگ و پالیسی پر گفتگو کی گئی۔ اراکین اجلاس عمومی نے کثرت رائے سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد دیباج کو ڈویژنل کنونشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 45واں کنونشن انچولی سوسائٹی میں منعقد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 958049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش