QR CodeQR Code

گلگت میں سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

11 Oct 2021 10:20

حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں گلگت میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنمائوں نے علی گیلانی کی خدمات اور جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں گلگت میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنمائوں نے علی گیلانی کی خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر و جی بی کے سیکرٹری جنرل تنویر انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، بزرگ کشمیر ی رہنما نے اپنی ساری زندگی اسلام، پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبد السمیع، سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، اسلامی تحریک کے آرگنائزر شیخ مرزا علی، مولانا عطا اللہ شہاب، مشتاق احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی محمد، بلال حسین، زکریا احمد ایڈووکیٹ، فدا حسین اور مولانا تنویر حیدری نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی وہ عظیم حریت لیڈر تھے جنہوں نے ڈھنکے کی چوٹ پر کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، وہ ہمیشہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی لہر کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 958115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/958115/1/گلگت-میں-سید-علی-گیلانی-کی-یاد-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org