0
Wednesday 13 Oct 2021 23:34

سید جعفر شاہ مرحوم کی پہلی برسی

  • پی ٹی آئی رہنما صابر حسین برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

    پی ٹی آئی رہنما صابر حسین برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

  • مقامی رہنما الیاس خان خطاب کر رہے ہیں

    مقامی رہنما الیاس خان خطاب کر رہے ہیں

  • پروفیسر اجمل حسین

    پروفیسر اجمل حسین

  • برسی کی تقریب میں صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے

    برسی کی تقریب میں صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے

  • گلگت پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں برسی کی تقریب ہوئی

    گلگت پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں برسی کی تقریب ہوئی

  • مقررین نے سید جعفر شاہ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

    مقررین نے سید جعفر شاہ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

  • جوہر علی خطاب کرتے ہوئے

    جوہر علی خطاب کرتے ہوئے

  • سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ

    سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ

  • سید شمس الدین

    سید شمس الدین

  • سابق رکن اسمبلی راجہ جہانزیب

    سابق رکن اسمبلی راجہ جہانزیب

  • وزیر پلاننگ و اطلاعات فتح اللہ خان خطاب کرتے ہوئے

    وزیر پلاننگ و اطلاعات فتح اللہ خان خطاب کرتے ہوئے

  • سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون

    سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون

  • مقررین خطاب کرتے ہوئے

    مقررین خطاب کرتے ہوئے

  • سید جعفر شاہ مرحوم کے فرزند و مشیر قانون سہیل عباس شاہ

    سید جعفر شاہ مرحوم کے فرزند و مشیر قانون سہیل عباس شاہ

  • تقریب کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی

    تقریب کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی

  • برسی کی تقریب کے شرکا

    برسی کی تقریب کے شرکا

  • تحریک انصاف کے صدر سید جعفر شاہ گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے

    تحریک انصاف کے صدر سید جعفر شاہ گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ مرحوم کی پہلی برسی منائی گئی، گلگت میں مرکزی تقریب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس میں صوبائی وزرا، مقامی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے سید جعفر شاہ کی سیاسی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر پلاننگ و اطلاعات فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید جعفر شاہ سیاست کی لائبریری تھے، وہ کان کے کچے نہیں تھے، سیدھی بات کرتے تھے، ہم نے ان سے یہی سیکھا ہے کہ جو کچھ کہنا ہے منہ پر بات کی جائے۔ سینئر وزیر راجہ ذکریا نے کہا کہ سید جعفر شاہ عظیم لیڈر تھے، ان کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مشیر قانون و سید جعفر شاہ کے فرزند سہیل عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب والد مرحوم کا جسد خاکی چلاس پہنچا تو لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر معلوم ہوا کہ میرے والد لوگوں کے دلوں میں رہتے تھے، یہ قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
خبر کا کوڈ : 958595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش