0
Wednesday 13 Oct 2021 23:34

سید جعفر شاہ مرحوم کی پہلی برسی

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ مرحوم کی پہلی برسی منائی گئی، گلگت میں مرکزی تقریب پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس میں صوبائی وزرا، مقامی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے سید جعفر شاہ کی سیاسی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر پلاننگ و اطلاعات فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید جعفر شاہ سیاست کی لائبریری تھے، وہ کان کے کچے نہیں تھے، سیدھی بات کرتے تھے، ہم نے ان سے یہی سیکھا ہے کہ جو کچھ کہنا ہے منہ پر بات کی جائے۔ سینئر وزیر راجہ ذکریا نے کہا کہ سید جعفر شاہ عظیم لیڈر تھے، ان کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مشیر قانون و سید جعفر شاہ کے فرزند سہیل عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب والد مرحوم کا جسد خاکی چلاس پہنچا تو لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر معلوم ہوا کہ میرے والد لوگوں کے دلوں میں رہتے تھے، یہ قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
خبر کا کوڈ : 958595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش