0
Wednesday 13 Oct 2021 23:42

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ ''یوم حسین'' کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این ایف سی) میں سالانہ یوم حسین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوم حسین کی تقریب میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، اساتذہ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر سید ناصر گردیزی، پروفیسر سید سکندر رضا، پروفیسر سید حسن نقوی اور پروفیسر ڈاکٹر صفدر رضا بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی سے آئے ہوئے مہمان عالم دین علامہ سید کاظم عباس نقوی نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانی اور انسانی معاشرے پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔

علامہ سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ کربلا ایک عظیم درسگاہ ہے، جہاں سے نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ غیر مسلموں نے بھی استفادہ کیا ہے، کربلا سے درس لینے کے لیے انسان ہونا ضروری ہے مسلمان نہیں۔ کربلا کا آفاقی پیغام اکسٹھ ہجری سے تاقیامت جاری رہے گا۔ تعلیمی اداروں میں یوم حسین جیسی تقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی مغربی یلغار اور ثقافت قابل تشویش ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مقصد کربلا کا احیاء کیا جائے۔ تقریب میں تنظیم السعید کے صوبائی صدر سید احمد سعید کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 958598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش