0
Thursday 14 Oct 2021 09:44

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں سالانہ یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ یوم حسینؑ میں معروف عالم دین مولانا سید علی افضال رضوی، مفتی فیصل عزیزی، ذاکرہ اہلبیت محترمہ نشاط زہرا نے خطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں تابندہ لاری، معروف منقبت و نوحہ خواں شجاع رضوی نے بارگاہ شہدائے کربلا میں گلہائے عقیدت نذر کیے، مظہر عباس نے سلام آخر پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 958630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش