0
Thursday 14 Oct 2021 19:58

لاہور ہائیکورٹ، تنظیم القانون کے زیراہتمام تیسری سالانہ محفلِ مسالمہ

اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے شہداء ہال میں تنظیم القانون کے زیر انتظام تیسرا سالانہ محفلِ مسالمہ بعنوان "خراجِ مودت بحضور محسنِ انسانیت امام حسین علیہ السلام" منعقد ہوا۔ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر سے نامور شعراء نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفلِ مسالمہ میں لاہور ہائیکورٹ کی کیبنیٹ سمیت بڑی تعداد میں شیعہ سنی وکلاء نے شرکت کی۔ معروف شعرائے کرام شوکت رضا شوکت اور حسنین اکبر نے امام عالی مقام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 958729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش