QR CodeQR Code

لاہور، منہاج الحسینؑ میں رحمت اللعالمین کانفرنس

16 Oct 2021 20:23

لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ میں رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اپنے نبئ رحمت (ص) سے وفا کی تجدید کے دن ہیں، یہ دن مناتے ہوئے ہم دشمنوں کو بتاتے ہیں کہ کوئی ہمیں اپنے نبی (ص) کے درِ پاک سے جدا نہیں کر سکتا، ہمارے نبی (ص) کی ناموس کیخلاف نامناسب حرکات کرنیوالے سن لیں کہ ہمیں اپنے نبی (ص) کے درِ پاک سے کوئی ہٹا نہیں سکتا، پوری کائنات میں ہمارے نبی (ص) کے سوا کوئی اور رول ماڈل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ معروف مذہبی سکالر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی میزبانی میں ادارہ کے جعفری آڈیٹوریم میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت عشرۂ رحمت العالمین کی مناسبت سے رحمت العالمین (ص) کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمانان خصوصی اور مقررین میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محمد رضا ناظری، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرھنگِ ایران جعفر رناس، جمیعت اہلِحدیث کے مرکزی سربراہ رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سید ضیا اللہ بخاری، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، مذہبی سکالر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اخلاق حسین شمسی، صوبائی سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید کے علاوہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی شامل تھے، جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علما اور طلبا کی کثیر تعداد آڈیٹوریم میں موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 959028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/959028/1/لاہور-منہاج-الحسین-میں-رحمت-اللعالمین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org